عمران خان کیخلاف کارروائی کے دوران انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں،اقوام متحدہ
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے جاری مظاہروں سے آگاہ ہیں اوروہ تمام فریقوں سے تشددسے اجتناب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنے سمیت حکام پرزور دیتے ہیں کہ وہ سابق وزیر اعظم کیخلاف کی جانے والی کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا میں ایٹمی جنگ شروع ہونے کا سنگین خدشے کا اظہار کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دنیا میں ایٹمی جنگ شروع ہونے کے سنگین خدشے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرنا بدستور اقوام متحدہ کی اہم ترین ترجیح ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا اس وقت جب بعض ممالک ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں تو اس کرہ ارض پر ایٹمی جنگ کا سایہ دوبارہ ظاہر ہوگیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اس سنگین خدشے کو روس یوکرین تنازع کو لے کر مختلف عالمی رہنماوں کے بیانات اور شمالی کوریا، جاپان، امریکا تعلقات اور دھمکیوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔


