وفاقی سطح پر تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی، الیکشن کمیشن کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن کو مراسلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی سطح پر تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوچکی، نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کے تقرر و تبادلے روک دیے جائیں۔ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں بھرتیوں سے روک دیا الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جلد نگران وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل ہوجائےگی۔ ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر وزارتوں اور ڈویژنز میں تقرر و تبادلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، نگران حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اور پالیسی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں