حب، مگسی کالونی میں گیس کی طویل بندش، علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا

حب (آن لائن) مونسپل کارپوریشن حب کے علاقہ الہ آباد ٹاﺅن مگسی کالونی علاقہ مکینوں کے مطابق حب سوئی سدرن گیس انتظامیہ کو کئی ماہ سے مسلسل 24 گھنٹے مصنوعی گیس بندش کے متعلق حب سوئی سدرن گیس افسران کو درخواست، نشاندہی اور گزارشات کر کرکے تھک چکے ہیں اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے حب سوئی سدرن گیس افسران کی مسلسل عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث الہ آباد ٹاﺅن مگسی کالونی کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اب ہم لوگ مجبور ہوکر اپنے بچوں سمیت احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے مصنوعی گیس بندش پورا علاقہ الہ آباد ٹان مگسی کالونی مکین گھریلو صارفین پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہیں صبح، دوپہر اور رات کے اوقات 24 گھنٹے ہمارے پاس گیس دستیاب نہیں ہے جس کے باعث ہمارے بچے بھوکے سو جاتے ہیں صبح کے وقت مرد حضرات اور بچے بغیر ناشتہ کئے سکول اور کام پر چلے جاتے ہیں جبکہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس احکامات کے مطابق گھریلوں صارفین کھانے پینے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے مگر انکے احکامات کو حب سوئی سدرن گیس افسران نے ہوا میں اڑا دیا ہے اب ہم لوگ مجبور ہوکر اپنے بچوں سمیت احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں