15 اور16 اگست کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے 15 اور16 اگست کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ 13 اگست کو مغربی ہوائیں بھی ان علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث15 اور16 اگست کے دوران موسیٰ خیل،بارکھان، ژوب، لسبیلہ ،سوراب ،،قلات اور خضدار میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے15 اور16 اگست کے دوران سات سے آٹھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو مون سون کے نئے اسپیل کی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں