مارک زکر برگ سے فائٹ کہاں ہوگی، ایلون مسک نے مقام بتا دیا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکس (ٹوئٹر)، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ سے اپنی کیج فائٹ کا مقام بتا دیا ہے۔ ویسے انہوں نے اس کیج فائٹ کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا مگر دیگر تفصیلات ضرور ایکس میں مختلف پوسٹس کے دوران شیئر کیں۔ ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں فائٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘اس فائٹ کا انتظام میری اور زکربرگ کی فاو¿نڈیشنز سنبھالیں گی (یو ایف سی نہیں)، اسے ایکس اور میٹا پلیٹ فارم پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا’۔ انہوں نے فائٹ کا مقام بھی بتایا جو اٹلی کے دارالحکومت روم کا تاریخی اکھاڑہ اور دنیا کے 7 جدید تعمیراتی عجائبات میں شامل کولوزیئم ہوگا۔ ایلون مسک نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے اٹلی کی وزیراعظم Giorgia Meloni اور وزیر ثقافت سے بھی بات ہے کہ اور وہ اس کے لیے راضی ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فائٹ سے اکٹھی ہونے والی تمام رقم ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جائے گی۔ ٹیسلا کے مالک نے ایم آر آئی اور اپنی جسمانی حالت کے بارے میں بھی بتاتے ہوئے کہا کہ ایم آر آئی ٹیسٹ میں سب کچھ ٹھیک رہا، مگر دائیں کندھے کی معمولی سرجری کی ضرورت ہوسکتی ہے، جس سے ریکوری میں چند ماہ لگیں گے۔ اس سے قبل 7 اگست کو ایلون مسک نے کہا تھا کہ ‘فائٹ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کل میں اپنی گردن اور بالائی کمر کا ایم آر آئی کروا رہا ہوں’۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ شاید فائٹ سے قبل سرجری کی ضرورت ہو، اس کا علم رواں ہفتے ہو جائے گا۔ ان کا یہ میسج اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے 6 اگست کو کہا تھا کہ یہ فائٹ ہوکر رہے گی اور اسے ایکس پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔


