شمالی شام میں کارروائی کی منصوبہ بندی کے دوران داعش کے تین جنگجو گرفتار، ترک انٹیلی جنس
انقرہ(این این آئی )ترک انٹیلی جنس حکام نے شدت پسند گروپ داعش کے تین ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جو شمالی شام میں آپریشن کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انقرہ کے وفادار شامی دھڑے سیرین نیشنل آرمی کی فورسز نے آپریشن پیس اسپرنگ کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ترک انٹیلی جنس کے تعاون سے ایک آپریشن کیا۔ یہ آپریشن ترکیہ کے حمایت یافتہ دھڑوں کے زیر کنٹرول ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ترک انٹیلی جنس اور شامی دھڑے کے درمیان تعاون کے نتیجے میں دہشت گرد داعش کے عناصر کے ٹھکانے دریافت کا پتا چلایا گیا جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس نے تصدیق کی کہ سیرین نیشنل آرمی نے انٹیلی جنس اور مشق دونوں لحاظ سے ترک انٹیلی جنس کے تعاون سے ایک آپریشن کیا، جس میں اس نے داعش کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن کے نتیجے میں بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔


