پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اسپیشل سیکورٹی دینے سے بھارت کا انکار

ممبئی (این این آئی)بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 کے دوران خاص حفاظتی انتظامات دینے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں لیکن پاکستان ٹیم کی میزبانی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی بقیہ ٹیموں کی طرح ہی کی جائے گی۔پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سوال ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں اور ایونٹ کے منتظمین سے پوچھا جائے تو بہتر ہو گا لیکن ہمیں امید ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی دیگر ٹیموں کو بھی ضروری سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں