جلاؤ گھیراؤ کیس، خدیجہ شاہ ،صنم جاوید، عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اگست تک توسیع

لاہور(صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں جناح ہاؤس جلاؤ گھیرا ؤمقدمہ میں خدیجہ شاہ ،صنم جاوید، عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈمیں 26اگست تک توسیع کردی گئی۔ عدالت میں خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ سمیت دیگرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے سماعت کی،خواتین ملزمہ خدیجہ شاہ،صنم جاوید، عالیہ حمزہ،روہینہ خان،فرزانہ سرور،طیبہ عنبرین، سمیعہ اسد اورافشاں طارق کو جیل سے لاکرعدالت پیش کیا گیا۔جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کوعدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کو ملزمان کا چالان جلد عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کا چالان تیاری کے مراحل میں ہے۔ خدیجہ شاہ سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اگست تک توسیع کردی گئی۔ خواتین ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں