بلوچستان کے 7 اضلاع میں انٹرنیٹ کی بحالی کے لئے چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا ہے،میر کبیر احمد محمد شہی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سینیٹر میر کبیراحمد محمد شہی نے بلوچستان کے 7 اضلاع میں انٹرنیٹ کی بحالی کے لئے چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا ہے خط میں بلوچستان کے 7 اضلاع ضلع قلات‘ سوراب‘ کیچ‘ پنجگور‘ آواران‘ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ اٹھایا ہے خط میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مذکورہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طالبعلم‘ تاجر‘ میڈیا نمائندے اور دیگر کو انٹر نیٹ بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہٰذا اس مسئلہ کو متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ اٹھایا جائے تاکہ بلوچستان کے طلباء کا تعلیمی سال خراب نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں