صدرجوبائیڈن یوکرین کیلئے 24 ارب ڈالرکا نیا امدادی پیکج واپس لیں،ری پبلکن کا خط
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیاسی جماعت ری پبلکن نے صدربائیڈن کو یوکرین کے لیے 24 ارب ڈالر امداد کی نئی درخواست واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔ ری پبلکن کے رکن ڈیوڈسن نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی ختم نہ ہونے والی پراکسی جنگ کو اسپانسرکرتے کرتے تھک گئے ہیں جب تک کانگریس یوکرین کی امداد کیلئے حکمت عملی نہیں بنالیتی اس وقت تک صدر جوبائیڈن پیکج واپس لیں۔ خط میں 12 ارکان کانگریس نے کیف کے لیے 24 ارب ڈالر امدادکی درخواست کی مخالفت بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین اور روس کی جنگ ایک لمبے عرصے سے چل رہی ہے جس میں امریکا کی جانب سے یوکرین کو جنگ کیلیے امداد دی جاتی ہے۔ امریکا نے روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان کیا تھا اس کے علاوہ بھی امریکا کی جانب سے یوکرین کو دفاع امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


