قبلہ اوّل پر قابض اسرائیل کو پاکستان کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا، قاسم خان سوری

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ قبلہ اوّل پر قابض اسرائیل کو پاکستان کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم تو کیا ایک ملک ہی تسلیم نہیں کرتے،اسرائیل قابض ہے کبھی پاکستان نے تسلیم کیا نہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،قبلہ اوّل اور فلسطینیوں کو اسرائیل کے قبضے سے چھڑانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں