وزیر اعظم عمران خان اپنے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
ایک بیان میں وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے معاشرتی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے اطلاعات ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین تھے۔
پی ایم او نے توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران لاڑکانہ میں احساس سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔
کراچی پہنچنے کے فورا بعد ہی وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسمعٰیل سے ملاقات کی۔
بعدازاں انہوں نے سندھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے ممبروں سے ملاقات کی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں گورنر سندھ اور علی زیدی بھی موجود تھے جس میں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔


