فرانس کے ایک قصبے میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے قصبے گراسے کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی فائر فائٹرز کے مطابق آگ سے تین افراد شدید زخمی ہیں اور چار کو معمولی زخم آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے عمارت کی بالائی منزلوں کو نقصان پہنچا، عمارت میں لگنے والی آگ پر کچھ دیر بعد قابو پا لیا گیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں