ایرانی بجلی کورنگی صنعتی ایریا کو دینے سے مکران تاریکی میں ڈوب گیا، کیچ میں حق دو تحریک کی ریلی

تربت (آن لائن) حق دو تحریک بلوچستان کے زیراہتمام کیچ تربت میں بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شاندار ریلی، مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت احتجاج کا عندیہ تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کا کیسکو مکران سمیت کیچ بھر میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تربت میں سخت احتجاج و مظاہرہ جو تربت پریس کلب سے ہوتاہوا شہید فدا چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔ جس میں مقررین نے اس امر پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے مکران کو بجلی فراہم کی جارہی تھی کہ ایک خفیہ منصوبے کے تحت اس بجلی کو گوادر سے اورماڈہ پھر حب اور گورنگی کے صنعتی ایریاں میں فراہم کی جارہی ہے۔ اور دوسری طرف ایران اور نیشنل ٹرانسمیشن لائن سے منسلک ہونے کے باوجود مکران میں خود ساختہ و مصنوعی بجلی بحران پیدا کرنا عوامی سطح پر گھمبیر صورتحال کی فضا قائم ہورہی ہے تربت، سٹی۔آپسر، سامی، ناصر آباد، ملک آباد شاہی تمپ، مند تمپ اور بلیدہ فیڈر سمیت دیگر فیڈروں پر طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے باعث لوگوں کے قیمتی سامان جل رہے ہیں۔ یہ باعث تعجب ہے کہ اس وقت گوادر گبد ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی کے معاہدہ پر عملدرآمد کیاگیا ہے۔ لیکن اس کے باجود مکران کو تاریکی میں ڈوبو یاجا رہا ہے۔ دوسری طرف عوام کو نیشنل ٹرانسمیشن لائن سے براستہ بسیمہ پنجگورمنسلک کرنے کی خوشخبری دیا گیا مگر صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے اس وقت تمام فیڈروں میں8 سے 10 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس نے عوام کا جینا دوبھر کردی ہے۔ مقررین نے کہا کہ مزید واپڈا کی ظلم و زیادتیاں برداشت نہیں کی جائے گی آئندہ کے لالحہ عمل جلد سیاسی و سماجی تنظیموں اور عوامی جرگہ سے صلع و مشورہ کرنے کے بعد سخت اقدام اٹھائیں گے کسی بھی ناشگوار واقع کی ذمہ دار چیف کیسکو کے نااہل افسران پر ہوگی۔ مقررین نے کیسکو کو اپنا رویہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج کا راستہ اپنانے پر غورکیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں