تائیوان محفوظ ہے تو دنیا محفوظ ہے، آمرانہ خطرات کی وجہ سے ان کا ملک پیچھے نہیں ہٹے گا، نائب صدر

واشنگٹن (آن لائن) تائیوان کے نائب صدر ولیم لائی نے کہا ہے کہ اگر تائیوان محفوظ ہے تو دنیا محفوظ ہے اور آمرانہ خطرات کی وجہ سے ان کا ملک پیچھے نہیں ہٹے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ نے تائیوان کے نائب صدر ولیم لائی نے دورہ امریکہ کے دوران کہا کہ ’اگر تائیوان محفوظ ہے تو دنیا محفوظ ہے اور اگر آبنائے تائیوان پرامن ہے تو دنیا پرامن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صحیح راستے پر ہیں۔ آمریت کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے خوفزدہ نہ ہوں اور نہ پیچھے ہٹیں۔ تائیوان کو جمہوریت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں بہادر اور مضبوط ہونا چاہیے۔ ولیم لائی نے نیویارک میں اس بات کا عادہ کیا کہ تائیوان کے صدر کی پالیسیوں کے مطابق وقار اور برابری کی بنیاد پر وہ چین سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔تاہم ولیم لائی نے کہا کہ وہ تائیوان کی خودمختاری کا تحفظ کریں گے اور صرف تائیوان کے شہری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں اور تائیوان چین کے تابع نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں