قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حسان نیازی کی گرفتاری سے لاعلمی

لاہور (آن لائن) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حسان نیازی کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ وزرات داخلہ کے اعلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں گذشتہ رات جاری تقریب کے دوران اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ چند شرپسند عناصر ایک جلوس کی شکل میں کاکول کی طرف جانا چاہتے ہیں جس پر بروقت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے ان میں بعض کو گرفتار کیا ہے جن میں حسان نیازی نامی کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں