روس ، پیٹرول اسٹیشن پر آگ لگنے سے 33 افراد ہلاک، 80 سے زائدزخمی

موسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں پیٹرول اسٹیشن پر آگ لگنے سے 33 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پیٹرول اسٹیشن میں آگ لگنے کا واقعہ داغستان کے شہر ماخچکالا میں پیش آیا۔ماخچکالا ریاست داغستان کا دارالحکومت ہےجوکہ بحیرہ کیسپین سمندر پر واقع ہے۔داغستان انتظامیہ کے سربراہ سرگئی میلیکوف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ یہ دھماکہ رات 9 بجے کر 40 منٹ پر ہوا۔حکّام کے مطابق، آگ لگ بھگ 600 مربع میٹر یعنی 6,450 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی، آگ پر قابو پانے کے لیے260 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا تھا۔حکّام کا کہنا ہے کہ شدید زخمیوں کو وہاں سے ماسکو لے کر جانے کے لیے ایک طیارہ ماخچکالا روانہ کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں