کوئٹہ میں غیر قانونی سرکس لگانے پر 2 منتظمین گرفتار، سامان قبضے میں لے لیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی) صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی کا رروائی میں غیر قانونی طور پر سرکس لگانے پر2منتظمین کوگرفتار کر کے سامان قبضے میں لے لیا گیاتفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرکس کے منتظمین کو گرفتار کر کے صدر پولیس تھانے کے حوالے کردیا جبکہ سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کی ایوب اسٹیڈیم میں سرکس لگائی جا رہی ہے لیکن منتظمین نے ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے موجودہ حالات کے تناظر میں بغیر اجازت سرکس لگانے سے ناخوشگوار واقعات جنم لے سکتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں تجاوزات‘گرانفروشوں کیخلاف مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہےں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں