شمالی میانمار میں سیلاب نے تباہی مچادی، 30 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
میانمار(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی میانمار میں سیلاب نے تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ سے 30 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں ایک سیلاب نے تباہی مچادی، قیمتی پتھر جیڈ کی ایک کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از 22 افراد ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے جیڈ کی کان میں مٹی کے تودے میں دب کر مرنے والے 22 افراد کی لاشیں نکال لیں باقی کی تلاش جاری ہے ، شدید بارشوں کے باعث کان پر 150 میٹر بلند چٹان گرگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 42 افراد لاپتہ ہوئے تھے، سرچ آپریشن میں شامل سینکڑوں لوگوں کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
Load/Hide Comments


