سوڈان نے مشرقی فضائی حدود کو مسافر پروازوں کیلئے جزوی طور پر کھول دیا

خرطوم (آئی این پی) سوڈان کی شہری ہوا بازی کے ادارے نے اپنی مشرقی فضائی حدود جزوی طو رپر کھول دی ہے ، بحیرہ احمر نامی صوبے سے متصل پورٹ سوڈان شہر میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مسافر پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ،یاد رہے کہ پندرہ اپریل سے اب تک سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورس کے درمیان چھڑپیں جاری ہیں جہاں صرف انسانی امداد سے متعلقہ پروازوں کی آمدورفت کو اجازت حاصل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں