خواتین کی تعلیم پر پابندی برقرار رہے گی، ترجمان افغان حکومت

کابل (آئی این پی) افغان حکومت نے ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اپنی حکمرانی کو ایسی حکومت سمجھتے ہیں جس کے قوانین اسلام سے قانونی حیثیت حاصل کرتے ہیں اور حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی برقرار رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے مذہبی اسکالرز میں عدم اتفاق موجود ہے، اس لیے تجویز دی گئی کہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا لڑکیوں کے اسکول جانے سے زیادہ اہم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو سال گزر جانے کے بعد ہماری حکومت کو بیرون یا اندرون ملک سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں