نصیرآباد، مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
نصیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نصیرآباد مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منجھو شوری تھانہ کی حدود میں بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ فائرنگ سے شیر محمد ولد فتح علی قوم لہڑی ساکن گوٹھ تاج محمد لہڑی موقع پر جاںبحق جبکہ صدورا خان ولد محمد الیاس قوم لہڑی ساکن گوٹھ تاج محمد لہڑی زخمی ہو گیا۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائر نگ سے شہر میں بھگڈر مچ گئی۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


