وڈھ تنازعہ کے حل کیلئے بھرپور کوشش کریں گے، فریقین جرگے کے فیصلے کا احترام کریں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (صباح نیوز) نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل ہوتا ہے، تو اس سے اچھی بات نہیں۔ انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ وڈھ تنازعہ کے حل کیلئے حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی۔ فریقین کو جرگے کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، ہم پہلے اکٹھے کام کرتے رہے ہیں، ملاقات میں کوئی حرج نہیں۔ جڑانوالہ والا واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ ریاست پاکستان مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے اسلام میں جائز نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں