شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ قیدی نمبر 804 کا ساتھ چھوڑنے کے لئے تیار نہیں، حامد میر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار و صحافی حامد میر نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کوئی سائفر کے چکر میں گرفتار نہیں ہوئے ان کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کی گئی وہ ڈیل نہیں کر رہے انہوں نے کہا میں قیدی نمبر 804 (عمران خان) کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،یار رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کوگزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


