ہمارے گھر میں گھس کر مارا، بھارتی اخبار کی حکومت پر تنقید

چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی اخبارات نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی اخبار دی ٹیلی گراف نے سرخی لگائی کہ ’حقیقت سے منہ موڑنے کی بھاری قیمت‘۔
اخبار لکھتا ہے کہ 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے، بھارتی حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپتی رہی۔
اخبار میں حکومت پر تنقید کی دوران ایک سرخی یہ بھی لگی جس میں کہا گیا کہ ’ہمارے گھر میں گھس کر مارا‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا تھا کہ چینی فوجیوں کے ساتھ تازہ جھڑپ میں ان کے 20 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے صرف تین فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں