پاکستان بھر کے 630 یوٹیلیٹی سٹور بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کے 630 یویلیٹی سٹور بند کرنے کا فیصلہ، ضلع سرگودھا کے 34 یوٹیلیٹی سٹور بند ہونگے ، 9 یویلیٹی سٹور بند بھی کر دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف اشیا خوردو نوش جس میں چینی ، آٹے، گھی،دالیں اور دیگر سامان پر اربوں روپے کی سبسڈی دی تھی مگر اب تک حکومت نے وفاقی وزرات صنعت کو سبسڈی والی رقم ادا نہ کی جس پر ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور نے ملک بھر میں قائم 630 سٹور بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس وقت ملک بھر 6 ہزار سے زائد یوٹیلیٹی سٹور قائم ہیں، جو عوام کی سہولیات کے پیش نظر بنائے گئے تھے مگر اب سٹور بند کرنے کے حکم پر اقدامات شروع ہوگئے ،ضلع سرگودھا کی سات تحصیلوں میں 84 یوٹیلیٹی سٹور قائم تھے جس میں 9 سٹور بند کر دئیے گئے مزید 25 سٹور بند کئے جائیں گے، عوامی سماجی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو عوام دوست قرار دیا ہیں ، حکومتی اپنی ناکامی کی سزا عوام کو کیوں دے رہی ہیں ،وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑا فوری طور واقعہ کا نوٹس لے اور وزرات صنعت پیداوار کو سبسڈی کی رقم ادا کریں تاکہ ملک بھر میں 630 یوٹیلیٹی اسٹور بند نہ کئے جائے،مہنگائی کے دور میں یوٹیلیٹی اسٹور بند نہ کیا جائے یہ غریب عوام کیلئے کیس نعمت سے کم نہ ہیں، دوسری طرف سرگودھا میں بند ہونیوالے سٹور کے خلاف عوامی احتجاج کر رہے ہیں ۔


