شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی گرفتاری پی ٹی آئی کے تاریک مستقبل کا اعلان ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کی ترجمان اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس وقت کا سب سے ہٹ گانا سب پھڑے جان گے سیاسی حالات کی تشریح ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں بھی گرفتاری ڈالی جا چکی ہے۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی گرفتاری پی ٹی آئی کے تاریک مستقبل کا اعلان ہے۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوارکے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام لیڈر شپ پابند سلاسل ہو جانے کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے، اعلیٰ درجے کی قیادت کی گرفتاری سانحہ نو مئی کے یوم الحساب کا آغاز ہے ، ملکی سلامتی پر محبان وطن کے لئے پہلی ترجیح پاکستان ہے ، آئی پی پی میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی شمولیت اس بات کی گواہی ہے۔انہوںنے کہا کہ آئی پی پی ملک کے اچھے مستقبل کی خواہشمند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں