قلات، بلوچستان براہوئی اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار، مختلف کتب کی رونمائی
قلات (این این آئی) قلات میں بلوچستان براہوئی اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں براہوئی میں چھپنے والی دو کتابوںقلات کے معروف مزاحیہ شاعر نبی بخش انجم براہوئی اور صلاح االدین مینگل کی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔ سیمینار کی دوسری نشست میں شعرا اور ادیبوں نے اپنے شاعری اور کلام پیش کئے سیمینار سے مستونگ قلات کوئٹہ منگچر خضدار کردگاپ کے شعرا حضرات ہدایت عبداللہ جوہر نبی بخش انجم محسن براہوئی نادر انجم ماجد عقیل میر یوسف شاہوانی یعقوب راز اور دیگر شعرا اور ادیبوں نے اپنے کلام پیش کئے سیمینار سے سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ براہوئی زبان ایک نہایت ہی قدیم زبان ہے براہوئی زبان پاکستان سمیت خلیجی ممالک اور دیگر ممالک میں بولی اور لکھی جاتاہے براہوئی زبان کے آثار مہر گڑ سے بھی ملے جوکہ براہوئی زبان کے قدیم ہونے کا ثبوت ہے انہوں کہ دنیا میں لاکھو ں لوگ براہوئی زبان میں باتیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ براہوئی زبان کی ترقی اور ترویج کے لئے بلوچستان براہوئی اکیڈمی بھر پور کردا ادا کررہی ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔


