قلات، ڈی ایچ کیو اسپتال میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

قلات (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش۔ ہفتے کی شام 5 بجے قلات کے علاقے شیخڑی کی رہائشی ایک خاتون مریضہ جوکہ ڈاکٹر سعدیہ سرور چیف میڈیکل آفیسر فیمیل قلات کے کلینک روٹین چیک اپ کے لیے آئی تو الٹراساﺅنڈ کرنے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ سات مہینے کا حمل ہے، بچے کا سر اور دماغ نہیں بنا، کمر پر بہت بڑا دانہ ہے، بہتر ہے کہ آپ مستونگ یا کوئٹہ چلی جائیں اور بچے کی پیدائش وہیں پر کروائیں اگر دانہ زچگی کے دوران پھٹ گیا تو پیچیدگی ہوسکتی ہے، مریضہ کے شوہر اور گھر والوں نے ڈاکٹر کو بتایا کہ ہمارے پاس کرائے کے بھی پیسے نہیں ہیں میں انتہائی غریب اور بے روزگار ہوں آپ اس مریضہ کی ڈیلیوری خود کریں۔ ڈاکٹر نے شوہر سے اجازت لیکر مریضہ کو ہفتے کی شام 8 بجے داخل کیا اور دوپہر دو بجے یہ بچی پیدا ہوئی، اس سارے عمل میں ڈاکٹر کی معاونت ڈیوٹی پر موجود ایل ایچ وی آسیہ مینگل اور مڈوائف خیر بی بی زہری نے کی۔ قلات کے عوامی حلقوں نے ڈاکٹر سعدیہ سرور کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعلقہ مریضہ اور انکے فیملی کو بڑے خرچے سے بچایا جبکہ مریضہ کی جان بھی بچ گئی جس پر علاقہ کے عوام و متعلقہ مریضہ کے رشتہ دار بھی ڈاکٹر سعدیہ شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں