آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمات پر سماعتوں کیلئے اسلام آباد میں اسپیشل عدالت قائم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمات پر سماعتوں سے متعلق ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا۔جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں ابھی تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی ایک عدالت قائم کی گئی جو اسلام آباد میں ہے۔قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔ mk/nsr
Load/Hide Comments


