الیکشن وقت پر نہیں ہو رہے ، عدالت سے رجوع کریں گے، پرویزالٰہی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر نہیں ہو رہے ، اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے ،میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ فوج کی اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کرنے پرمیڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسمبلیوں کی عدم موجودگی میں ان کا ظلم میڈیا دکھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا نام سائفر میں ڈالنا انتہائی افسوس کی بات ہے ،میرا پیغام ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن وقت پر نہیں ہو رہے ، اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے۔
Load/Hide Comments


