کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کا کم وزن روٹی کی فروخت کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ
کوئٹہ (آن لائن) ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کم وزن روٹی کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے شکایات مل رہی ہیں کہ روٹی کا وزن کم کر کے اسے پاپڑ میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ نرخ بھی بڑھا دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں کی جائیں گی گزشتہ روز بھی علمدار روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 7نبابائیو ں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا جبکہ تندور سیل کر دئیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی گرانفروشوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments


