زیارت کراس کی غیر قانونی کسٹم چیک پوسٹ پر عوام کی تذلیل بند کی جائے، پشین میں قبائلی جرگے کا مطالبہ

پشین (این این آئی) زیارت کراس پر قائم غیر قانونی کسٹم چیک پوسٹ پر عرصہ دراز سے عوام کی تذلیل جاری ہے چیکنگ کے نام پر مسافر بسوں میں خواتین کی تلاشی کسٹم پر لیڈی کانسٹیبل کے بجائے پرائیویٹ کارندوں کے زریعے لی جاتی ہے جس قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، اگر قبائلی رہنما ملک دلاور خان بازئی پر کے خلاف بوگس ایف آئی ار کو ختم اور ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 24 آگست بروز جمعرات کو قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے این 50 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے غیر معینہ مدت تک بلاک کر دیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار سیاسی و قبائلی شخصیت ملک یاسین خان کاکڑ، ملک آجمل خان کاکڑ، پشتونخواہ میپ کے صوبائی رہنما ڈاکٹر حبیب الحق بازئی،جمعیت علماءاسلام کے ضلعی رہنما مفتی نعمت اللہ کاکڑ، ایڈووکیٹ جمیل احمد بوستان، آمن کمیٹی بوستان کے چیئرمین ملک محمد آشرف بازئی، ملک یحیٰی بشیر اور پشتونخواہ میپ خوشحال گروپ کے ایڈووکیٹ آورنگزیب کاکڑ نے کسٹم چیک پوسٹ زیارت کراس کے خلاف بلائے گئے قبائلی معتبرین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 دسمبر 2021 کو وزارت داخلہ حکومت بلوچستان نے قومی شاہراوں پر قائم چیک پوسٹوں کا تفصیلی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اس نوٹیفیکشن کے مطابق زیارت کراس پر کسٹم چیک پوسٹ کا کوئی وجود نہیں انہوں نے کہا کہ زیارت کراس کسٹم چیک پوسٹ پر پرائیویٹ کپڑوں میں ملبوس پرائیویٹ کارندوں نے لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم رکھا ہے انکا مقصد سملنگ کو روکنا نہیں بلکہ کسٹم کے نام پر قبائل کی زمینوں پر قبضہ، مال کمانا اور یہاں پر اباد قبائل کی تذلیل کرنا ہے جسکو ہم قبائل کسی صورت قبول نہیں کرینگے کسٹم چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو گھنٹوں گھنٹوں تک روکنا اور ان میں تلاشی کرنا غیر قانونی اور غیر انسانی عمل ہے ہم اسی چیک پوسٹ پر مذید قبائل کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کرینگے آج کے قبائلی جرگے کی توسط سے ہم نگران وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ، وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی،وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی و دیگر اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ زیارت کراس پر قائم غیر قانونی کسٹم چیک پوسٹ کو فوری طور ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ آج کے قبائلی جرگے میں شرکت کرنے والے افراد کا تعلق سمگلنگ کے کاروبار سے نہیں بلکہ علاقے کے قبائل سے ہے اور انکا یہ مطالبہ ہے کہ زیارت کراس پر قائم کسٹم کے غیر قانونی چیک پوسٹ کو اب ختم ہونا چاہیئے،قبائلی معتبرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی رہنما ملک دلاور خان بازئی پر کئے گئے بوگس ایف آئی ار کو ختم اور ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو 24 آگست بروز جمعرات کو قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے این 50 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے غیر معینہ مدت تک بلاک کر دیا جائیگا عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ 24 آگست بروز جمعرات کو غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں