وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن کے مذاکرات نا کام

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا ھیکہ صوبائی حکومت کے سربراہ وزیر اعلی بلوچستان اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کے درمیان گزشتہ روز سی ایم ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے کے نتیجے میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئی ہے جسکے باعث ایوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی آج اٹھارہ جون کو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاج کرینگے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ وزیر اعلی کی جانب سے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور اپوزیشن کو مسلسل نظرانداز کی جا رہی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں الیکشن میں شکست خوردہ اور غیر منتخب افراد کو فنڈز فراہم کرکے ضلعوں کے انتظامی امور میں مداخلت کا نہ رکنے والا سلسلہ عروج پر ہے جبکہ اپوزیشن کے جائز کاموں میں بھی روڑے اکھاڑ کر انھیں بلاجواز انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن سے تنگ آکر عوام کے منتخب نمائندگان جمعرات سے سڑکوں پر ہونگے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں ایوزیشن کے اضلاع کو آٹے میں نمک کے برابر تک فنڈز کی عدم فراہمی کا کوئی منصوبہ قبول نہیں پی ایس ڈی پی میں تمام اضلاع کو یکساں فنڈز کی فراہمی بنیادی حق ہے پی ایس ڈی پر اب ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں