سبی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، غریبوں کی پہنچ سے دور

سبی (آئی اےن پی) یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی واپس لینے سے آٹے، چےنی، چاول، گھی، تےل، چائے کی پتی سمےت دےگر اشےاءخورونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ غریب شہری فاقوں پر مجبور مہنگائی کو کنڑول کرنے کے لئے نگران حکومت کے پاس اختےارات نہےں ۔ تفصےلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے سے آٹے چاول چینی چائے کی پتی گھی کوکنگ آئل سمےت دےگر اشےاءخودونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سبسڈی واپس لینے سے 20 کلو آٹا 1544 روپے مہنگا کردیا گیا جبکہ 10 کلو آٹے تھیلے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ کے علاوہ چےنی سمےت دےگر اشےاءخودونوش کی قےمتوں مےں بھی اضافہ کردےا گےا وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے کے اثرات سامنے آنے لگے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر غریب کے لیے اب ہر چےز مہنگی ہوگئی گزشتہ ہفتے بی آئی ایس پی کے سوا باقی صارفین کے لیے سبسڈی ختم کی گئی جس سے غریب شہری فاقے کشی پر مجبو ر ہوگئے واضح رہے کہ نگران حکومت پےٹرول ڈےزل سمےت دےگر اشےاءخودونوش کی قےمتوں مےں اضافہ تو کرسکتی ہے مگر نگران وزےر اعظم سمےت نگران کابینہ مہنگائی بے روزگاری کو ختم کرنے کے اختےارات ہی نہےں رکھتی عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے نگران وزےر اعظم سمےت نگران وفاقی کابینہ سے امےد کی ہے کہ وہ جمہوری حکومتوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مہنگائی کو کنٹرول کرنے مےں اپنا رول پلے کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں