اوتھل ،پولیس نے 575 بوری چھالیہ قبضے میں لے لیں، 2 ملزمان گرفتار

اوتھل (مانیٹرنگ ڈیسک)اوتھل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہیںSHO اوتھل جان محمد جاموٹ کی کامیاب کارروائی ٹرالر سے غیر ملکی 575 بوری چھالیہ97 بوری مضر صحت گٹکا برآمد، دو ملزمان گرفتار لسبیلہ پولیس ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق SHO اوتھل جان محمد جاموٹ نے دوران سنیپ چیکینگ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر ایک ٹرالر نمبری 667-TLC کو روک کر چیک کیا جو کہ کوئٹہ کی طرف سے بطرف کراچی جارہا تھا۔ دوران چیکینگ ٹرالر کے کنٹینر سے غیر ملکی 575 بوری چھالیہ وزنی 6900 کلو گرام اور 97 بوری مضر صحت گٹکا جملہ 5238 پیکٹ برآمد ہوئے۔ دریافت پر ٹرالر ڈرائیور نے اپنا نام عبدالرزاق ولد عبد الرحمن جبکہ ساتھ سوار کلینئر نے اپنا نام بخت محمد ولد آغا محمد بتایا اوتھل پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئیگرفتار ملزمان کو بمعہ ٹرالر و برآمد شدہ غیر ملکی چھالیہ و گٹکا حسب ضابطہ بہ اخذ رسید برائے مزید کارروائی کے لیے کسٹم ھاس گڈانی کے حوالے کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں