صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کی مناسب تاریخ کے تعین کے لئے خط لکھ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عام انتخابات کی مناسب تاریخ کے تعین کے لئے خط لکھتے ہوئے ملاقات کی دعوت دے دی۔صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں آئینی تقاضے کا حوالہ دیا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر عام انتخابات ضروری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری خط کی کاپی کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی 9 اگست 2023 کو تحلیل کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 48 کی ذیلی شق 5 کے تحت صدر مملکت تاریخ دینے کا پابند ہے جو قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد عام انتخابات کے لیے 90 روز سے زیادہ نہ ہو۔صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنرکو عام انتخابات کی مناسب تاریخ طے کرنے کے لیے فوری یا کل (جمعرات کو) ملاقات کی دعوت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں