حانی گل اور اس کے شوہر سمیر بلوچ کا بے رحمانہ قتل افسوسناک ہے، بلوچ وومن فورم

کوئٹہ (پ ر) بلوچ وومن فورم کی مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک بلوچ حاملہ عورت کو اغوا کرکے اسکی مسخ شدہ لاش پھینکنا ایک تشویشناک عمل ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ گزشتہ دنوں توہینِ رسالت کہ نام پر مذہبی گروہ کے ہاتھوں شہید ہونے والے عبدالرﺅف کا بھائی اور بھابی کی مغربی بلوچستان میں لاپتہ ہونے کے بعد ان کی مسخ شدہ لاش ملنا ایک دلخراش واقعہ ہے۔ یاد رہے کہ دنیا میں کہیں بھی بلوچوں کے حق میں بولنے والا شخص ریاستی اور ان کے حمایتیوں کے شر سے محفوظ نہیں۔ اس سے قبل بھی بلوچستان اور دوسرے ممالک میں بلوچ عورتوں کو لاپتہ کرنا انکی مسخ شدہ لاش پھینکنا اور کچھ کو ذہنی طور پر مفلوج کر کے نیم مردہ حالات میں چھوڑنے کے کئی واقعات پیش آئے، جسکی واضح مثال نور جہاں، ماحل اور حبیبہ پیرجان ہیں اور ل±مہ وطن بانک کریمہ کی شہادت بھی بلوچ قوم کیلئے کسی قومی سانحے سے کم نہیں تھی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اب جو بلوچ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور بلوچوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز ا±ٹھاتے ہیں گویا مرد ہو یا عورت ا±ن کو لاپتہ کر کے ا±نکی لاشیں ویرانوں میں پھینک دینا ریاست کی پالیسی کا حصہ بن چکا ہے، حانی گل اور سمیر بلوچ کو بھی اسی پاداش میں شہید کیا گیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اب بلوچ عوام کو منظم ہو کر عوامی جدوجہد کے تحت ایسی پالیسوں کی روک تھام کیلئے نئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں