سعودیہ کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کی فروخت، سابق برازیلین صدر کی گرفتاری کا امکان

براسیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی فروخت کرنے کے الزام میں سابق برازیلین صدر بولسونارو کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ برازیلین میڈیا کے مطابق بولسونارو پر تین ملین ڈالر مالیت کے تحائف کی غیر قانونی منتقلی کا الزام ہے۔ برازیلین اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ 2021ءمیں اس وقت کے صدر بولسونارو کو سعودی حکومت نے زیورات اور قیمتی گھڑی تحفے میں دی جسے برازیلین صدر نے اپنے مشیرکے ذریعے خفیہ طور پر برازیل منتقل کرنےکی کوشش کی اور بعد میں تحفے میں ملی گھڑی کو امریکا میں 68 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا۔ خیال رہے کہ برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے، ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔ بولسونارو کے وکلا کا کہنا ہے کہ تحائف ریاستی نہیں، حکومتی پینل بیشتر تحائف ذاتی ملکیت قرار دے چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں