پسنی زیرو پوائنٹ تا سٹی تعمیر ہونیوالی سڑک فنڈ ہونے کے باوجود التواءکا شکار، عوامی حلقوں کی تشویش
گوادر (این این آئی) پسنی زیروپوائنٹ تا سٹی تعمیر ہونے والا سڑک ٹینڈر ہونے کے باوجود التواءکا شکار ہے،عوامی منصوبوں کو پوٹو سیشن کرکے کرپشن کی نزر کیا جارہا ہے،پسنی سمیت ضلع بھر میں کروڈوں روپے لاگت کے منصوبے محض کاغزی کاروائی تک محدود ہیں اور زمین پر ان کا نام و نشان تک نہیں،کروڈوں روپے لاگت منصوبوں کے التواءپر سابق ایم پی اے کا چھپ سادھ لینا اپنے ہی دعوو¿ں کا مذاق اڑا نے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلع گوادر کے سماجی شخصیت میر سلمان جان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، میر سلمان جان نے کہا کہ جام دور حکومت میں پی ایس ڈی پی میں شامل 12 کلو میٹر پسنی زیرو پوئنٹ ٹو پسنی شہر روڈ کا تعمیراتی پراجیکٹ جسے قدوسی دور میں مقامی سیاسی ٹھیکداروں کی ایما پر 12 کلو میٹر سے کٹوتی کرکے تقریباً 3 سے 4 کلومیٹر بنانا تھا مگر افسوس کے ساتھ کہنا ہڑتا ہے کہ یہی 4 کلو میٹر روڈ بھی التواءکا شکار ہے جس پر اب تک چار کلومیٹر تو درکنار ایک فٹ ریتی تک نہ ڈالیا گیا ۔ انہوں نے کہا پسنی سمیت ضلع بھر میں اب تک متعدد ترقیاتی پراجیکٹ جو محض پوٹو سیشن کے بھینٹ چڑھ چکے ہیں جن میں متعلقہ روڈ بھی شامل ہے کہ اس سڑک کے بھی دونوں اطراف چند لوگوں نے پوٹو سیشن کرکے سوشل میڈیا میں واہ واہ اور داد سمیٹیں مگر کافی عرصہ گزربے کے باوجود اب تک ان پراجیکٹ کا زمین پر نام و نشان تک موجود نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں اس طرح کی بڑھتی ہوئی کرپشن و اقربا پروری سے عوامی مشکلات میں ناقابل بیان حد تک اضافہ ہورہا ہے جس میں متعلقہ سرکاری اداروں و افسران کی لوٹ مار کی روش، نا اہلی اور غفلت شامل ہیں کہ جنکی خاموشی کے سبب عوام کے زہنوں میں کہیں شک و شہبات پیدا ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پسنی سمیت ضلع بھر میں کروڈوں روپے لاگت کے منصوبے محض کاغزی کاروائی تک محدود ہیں اور زمین پر ان کا نام و نشان تک نہ ہونے پر چھپ سادھ لینے سے سابق ایم پی اے اپنی ہی دعووں کا مذاق اڑا رہا ہے جو ضلع بھر کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔


