حب، ساکران تھانہ کی حدود میں متصل گوٹھوں میں فائرنگ، مکینوں میں خوف و ہراس
حب (نمائندہ انتخاب) جمعرات کی شب حب کے نواحی علاقہ ساکران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ساکران تھانہ کی حدود میں مائنر نمبر5سے متصل گوٹھوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پورے علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے ساکران پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا اس حوالے سے بعض ذرائع بتاتے ہیں علاقے میں شادی کی ایک تقریب بھی ہے لیکن فائرنگ شادی کی تقریب میں ہورہی ہے یا پھر کسی مسلح گروہ اور واردات کا پیش خیمہ ہے تصدیق نہ ہوسکی جبکہ مقامی پولیس کی جانب سے کوئی جواب بھی نہیں دیا جارہا علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


