الیکشن کمیشن کے جوابی خط پر ایوان صدر نے وزارت قانون و انصاف سے رائے طلب کرلی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے جوابی خط پر وزارت قانون و انصاف سے رائے طلب کر لی گئی ہے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت کے کل کے خط کے جواب میں الیکشن کمیشن کے مو¿قف پر وزارت قانون سے رائے مانگی گئی ہے۔ بیان کے مطابق ایوانِ صدر کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری کے نام الیکشن کمیشن کے جوابی خط پر قانونی رائے سے متعلق خط لکھ دیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا مو¿قف ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے 9 اگست کو تحلیل کی، اب الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں 26 جون کو ترمیم کردی گئی ہے، اس ترمیم سے قبل صدر الیکشن کی تاریخ کیلئے کمیشن سے مشاورت کرتا تھا، اب سیکشن 57 میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو تاریخ یا تاریخیں دینے کا اختیار ہے۔


