دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کرنا ہوگی، نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کا دائرہ کارموجودہ جدید دور میں بہت وسیع ہو چکا ہے سوشل میڈیا کی وجہ سے اب دنیا بھر میں کوئی معاملہ اور چیز چھپی ہوئی نہیں رہی ہے اگر دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں جدید انفارمیشن سسٹم کی ٹیکنالوجی پر مکمل دسترس حاصل کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے دورے کے دوران کیا صوبائی سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کامران اسد اور محکمہ کے سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی بات چیت میں کہا کہ بلوچستان اپنی مخصوص جغرافیائی حیثیت کی بنا پر اس وقت دنیا بھر میں سیاسی اور اقتصادی و معاشی شعبوں میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ہمیں اس امر کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ دنیا بھر کی اقتصادی و سیاسی پالیسیوں میں پاکستان خصوصا بلوچستان کو اولیت دی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اور خصوصا ہمسایہ ممالک بلوچستان کی مخصوص جغرافیائی حیثیت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں اور یہ اسی وقت ممکن ہو سکے گا جب ہم اپنے اپ کو دنیا کی جدت سے ہم آہنگ کر سکیں گے انہوں نے محکمے کے سوشل میڈیا پبلیسٹی پریس وریکارڈ کے شعبوں کو جدید ڈیجیٹل بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی وزارت کے دور میں ان شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کریں گے اس لیے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے نیز نوجوان افسران و عملے کو جدید تربیت بھی فراہم کی جائے گی انہوں نے محکمے کے پرانے اخباری ریکارڈ کو آ رکائیوز کے طرز پر ڈیجیٹل کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کی ہدایت کی انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ محکمہ حکومتی پالیسی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو بھی اجاگر کرے تاکہ حکومتی عہدے داران انہیں فوری طور پر حل کر سکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی نگران حکومت محکمے کے افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کے لی? اچھی کارکردگی پر ایوارڈ دے گی انہوں نے محکمے کو درپیش مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی ڈی جی تعلقات عامہ کامران اسد نے انہیں محکمے کی کارکردگی سے اگاہ کیا قبل عزیز نگران صوبائی وزیر اعلیٰ اطلاعات جان اچکزئی سے محکمے کے افیسرز ایسوسی ایشن کے صدر عنایت الرحمان اور ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے صدر شمس اللہ کاکڑ نے ملاقات کی اور افسران و عملے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور صوبائی وزیر کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا نگران وزیر نے محکمے کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور ان کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔


