پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کرلی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے آخری راو¿نڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار چوتھی کامیابی سمیٹی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 103 رنز سکور کئے ، پاکستان کی جانب سے شاہ زیب حیدر نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 10 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا، کپتان نثار علی نے 35 اور مطیع اللہ نے 22 رنز سکور کیے خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا۔ یاد رہے کہ ایونٹ کا فائنل معرکہ 26 اگست کو ایجبیسٹن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا۔
Load/Hide Comments


