راولپنڈی، مکان کی چھت گرگئی، خاتون و بچوں سمیت 4 افراد ملبے تلے دب گئے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرگئی، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔راولپنڈی میں بارش کے دوران چھت گرنے کا واقعہ گرجا روڈ پر چک جلال دین میں پیش آیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے خاتون اور دو بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


