کوئٹہ، چیک پوسٹ پر مارٹر گولے کا حملہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی کی چیک پوسٹ پر مارٹر گولہ فائر کیا گیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپن کاریز میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے مارٹر گولہ فائر کیا جو چیک پوسٹ سے کچھ فاصلے پر میدان میں گر کر پھٹ گیا۔مارٹر گولے حملے کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے۔
Load/Hide Comments


