مستونگ ،ٹرانسپورٹرز کا فورسز کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاج ،شاہراہ بلا ک کر دی

مستونگ (آئی این پی )بلو چستان کے ضلع مستونگ میں ٹرانسپورٹرز یو نین نے فورسز کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف لکپاس کے مقام پر احتجاجاً روڈ بلاک کو بلا ک کر دیا ہے قومی شاہراہ لکپاس اور شمس آباد کراس کے مقامات پر بلاک کر نے والے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ فورسز کی جا نب سے ان کے 4ساتھیوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے جس کے باعث کو سراپا احتجاج ہیں ،نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مردان ڈومکی نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کی بندش کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر مستونگ کو فوری طور پر مظاہرین سے مزاکرات اور شاہراہ کو کھولنے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کے روز ٹرانسپورٹرز کی جا نب سے مستونگ کے علا قے میں کو ئٹہ کرا چی قومی شاہراہ کو فورسز کے مبینہ نا روا سلوک کے خلا ف احتجاجا بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورمسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ فورسز کی جا نب سے 4ٹرانسپورٹرز کوغیر قانونی طو ر پر حراست میں لیا گیا ہے جس کے خلا ف وہ سراپا احتجاج بنے ہیں اور اس وقت تک احتجاج جا رہ رہے گا جب تک ان کے مطالبے پر عمل در آمد نہیں کیا جا تا ان کا کہنا تھا کہ ان کے یو نین عہدیداران کو مذاکرات کے بہا نے لیجا کر بٹھا دیا گیا ہے دریں اثنا ء نگران و وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی نے مستونگ کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کی بندش کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر مستونگ کو فوری طور پر مظاہرین سے مزاکرات کے زریعہ شاہراہ کھولنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ قومی شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ مظاہرین کو مسافروں کی مشکلات آگاہ کیاجائے اور احتجاج ختم کرانے پر قائل کیا جائے ایسا احتجاج کسی بھی مسئلے کا حل نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں