کمسن فاطمہ قتل کیس کے 4 ملزمان رہا

رانی پور(مانیٹرنگ ڈیسک)رانی پور میں پیر کی حویلی میں تشدد سے گھریلوملازمہ فاطمہ فرڑو کی ہلاکت کیس کے چار ملزمان چھوڑ دیئے گئے ۔ رہا ہونے والوں میں ایس ایچ او امیر چانگ، ڈاکٹر فتاح میمن، ڈاکٹر علی حسن وسان اور کمپاڈر امتیاز میراسی شامل ہیں۔تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں ملزمان کو بے گناہی کے ثبوت پیش کرنے پر چھوڑا گیا، چاروں ملزمان نے اپنی بے گناہی کے ثبوت ڈی ایس پی عبدالقدوس کلہوڑو کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ چاروں ملزمان تاحال شامل تفتیش ہیں لیکن انہیں پولیس تحویل سے رہا کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں