آئی جی سندھ کے حکم پر عمل نہ ہوسکا، جیکب آباد آمد پر مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ کا پروٹوکول

جیکب آباد (نامہ نگار) سابقہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جیکب آباد پہنچے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ کی طرح پروٹوکول دیا گیا جبکہ آئی جی سندھ نے لیٹر جاری کیا تھا کہ سابقہ وزراءاور ایم پی اے سے پولیس پروٹوکول واپس کی جائے لیکن اس پر عمل ن ہوسکا سابقہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج جیکب آباد میں سردار منظور خان پنھور کے بیٹے چنگیز خان پہنور کے رسم دستبرداری میں شریک ہوئے تھے جس کو ایس ایس پی جیکب آباد نے وزیر اعلیٰ کا پروٹوکول دیا جیکب آباد کے روڈ سیل ہونے کی وجہ سے عوام اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں