حب، لیبر کالونی سے خاتون کی تشدد زدہ، پٹھان کالونی سے ایک شخص کی لاش برآمد

حب (انتخاب نیوز) لیبر کا لو نی کے قریب خاتون کی تشدد زرہ لا ش بر آمد لا ش کو اید ھی ایمبو لنس کے زریعے سول ہسپتا ل حب منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایس ایچ او پو لیس تھا نہ ہا ئیٹ غلام مصطفی شاہ نے بتا یا کہ لیبر کا لو نی کے قریب ( ش ) نامی خاتون کو ان کے شوہر نے کلہاڑی وارکرکے ہلا ک کردیا اور جا ئے وقوعہ سے فرار ہو گیا ایس ایچ او کے مطابق گھر سے آلہ قتل کلہا ڑی بر آمد کرکے مقتولہ کے شوہر کی تلا ش شروع کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں حب کے علاقے پٹھان کالونی کے قریب جھاڑیوں سے ایک روز پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے علاقے پٹھان کالونی کے قریب جھاڑیوں سے ایک روز پرانی نعش ملی جسے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں متوفی کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوئی مقامی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں